وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرلاہورپہنچ رہے ہیں جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،گورنرپنجاب اور صوبائی وزراء سے ملاقاتیں کریں گے ۔
وزیراعظم عمران خان اپنے ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے،عمران خان اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے، پنجاب کابینہ میں تبدیلیاں بھی اجلاس میں زیر غور آئیں گی۔
اجلاس کے دوران پنجاب کابینہ میں تبدیلیاں بھی زیرغور آئیں گی، وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، وزیراعظم کی گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کابینہ ارکان کی کارکردگی پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزعمران خان نے پارٹی ترجمانوں کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ وفاق، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی فتح ہے۔ عدالت نے آئندہ کے لیے بھی رہنمائی کی۔ پہلے اس طرح کے سوالات کبھی سامنے نہیں آئے۔ عدالت اور قانون کی رہنمائی میں آئندہ کے لیے قانون سازی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملکی اداروں میں تصادم چاہنے والوں کو شکست ہوئی، وزیراعظم