وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں باتیں پہلے بھی بہت ہوئیں، تاہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرح اقوام متحدہ میں آج تک کسی نے کشمیر کا مقدمہ نہیں لڑا۔
سیالکوٹ میں گزشتہ روز منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا اور اسلامی ممالک کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم کشمیر کے مسئلے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹ سکتے اور اگر کسی کو پاکستان کے بارے میں کوئی غلط فہمی ہوگی تو وہ ہم سے الجھ کر بد ترین بھول کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان مشن کشمیر میں کامیابی کے بعد روانہ، آج وطن واپس پہنچیں گے
شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت میں اسلام دشمن مودی حکومت مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتی ہے۔ اسلام کے نام لیوا ہونے کی وجہ سے ہمیں اقوام عالم دہشت گرد سمجھتی ہیں لیکن نوجوان طبقہ پاکستان کے دفاع کے لیے جان کی بازی لگانے کو تیار بیٹھا ہے۔ ہم فوج کے شانہ بشانہ بھارت کے خلاف لڑیں گے اور اسے شکست بھی دیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کہہ چکے ہیں کہ زندگی کی خواہش ہے سکھر سے کراچی تک فاسٹ ٹرین لائیں، ایم ایل ون بننے سے انقلاب آئے گا۔
وزیرریلوےشیخ رشیدکاکہناتھا کہ اس میں شک نہیں کہ حالات اچھےنہیں لیکن لوگوں کو یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان حالات بدلیں گے، جس جس نے گاجریں کھائی ہیں انہیں نیب کا چورن کھاناپڑےگا، جو بےایمان ہوگا، دھوکا دے گا عوام اور میڈیا ان کو نہیں چھوڑیں گے۔
مزید پڑھیں: آصف زرداری اورنوازشریف جلدرقم واپس کردیں گے،شیخ رشید