آصف زرداری اورنوازشریف جلدرقم واپس کردیں گے،شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جیل میں ایک بچی کے موبائل سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں،شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ لاہور کی جیل میں ایک بچی سے موبائل فون برآمد کیا گیا ہے، موبائل فون میں بڑی اہم معلومات موجود ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف کی سیاست مختلف ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیدکاکہناہے کہ  زندگی کی خواہش ہے سکھر سے کراچی تک فاسٹ ٹرین لائیں، ایم ایل ون بننے سے انقلاب آئے گا۔

وزیرریلوےشیخ رشیدکامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھا کہ  اس میں شک نہیں کہ حالات اچھےنہیں لیکن لوگوں کو یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان حالات بدلیں گے، جس جس نے گاجریں کھائی ہیں انہیں نیب کا چورن  کھاناپڑےگا، جو بےایمان ہوگا، دھوکا دے گا عوام اور میڈیا ان کو نہیں چھوڑیں گے۔

شیخ رشیدکاکہناتھا کہ آصف زرداری کے دوستوں نے پلی بارگین کی کوششیں شروع کردیں،  نوازشریف بھی پلی بارگین کی کوشش میں ہے،آصف زرداری اور نواز شریف جلد رقم واپس کریں گے۔

وزیرریلوےکاکہناتھا کہ  ہم نے پچھلےسال سے 10 ارب زیادہ کمائے ہیں، 5 سال میں ریلوے کا خسارہ کم کریں گے، ان کاکہناتھا کہ 1861میں پٹڑی ڈلی تھی، ٹریک ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،ایم ایل ون بنے گا تو ایک لاکھ لوگوں کوروزگار ملے گا۔

مسئلہ کشمیر کے حوالے سےگفتگوکرتے ہوئےشیخ رشیدکاکہناتھا کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول میں کشمیریوں کےساتھ کھڑا ہے،  مودی کی حرکت کےبعد ہمارے پاس جنگ کے سوا دوسرا آپشن نہیں، پھر بھی ہم چاہتے ہیں مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل ہو، ورنہ پورا خطہ تباہی کی لپیٹ میں آجائے گا۔ ان کامزیدکہناتھا کہ بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے اور آخری حد تک لڑیں گے۔

Related Posts