وزیر اعظم عمران خان مشن کشمیر میں کامیابی کے بعد روانہ، آج وطن واپس پہنچیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم پاکستان  عمران خان مسئلہ کشمیر پر اقوام عالم کو کامیابی سے پیغام دینے کے بعد نیو یارک سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب کے راستے سے آج دوپہر کے وقت پاکستان پہنچیں گے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور سفارتی عملے نے نیو یارک ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کو رخصت کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ اور دیگر پاکستانی حکام بھی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی چمن دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر اقوام عالم کو آگاہی دینے کے حوالے سے خدا سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم جو پیغام دینے آئے تھے،اللہ کی مہربانی سے کامیابی سے دیا اور اس نے ہمیں عزت عطا کی۔

امریکی شہر نیو یارک میں پاکستانی میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور بڑی عالمی طاقتیں جانتی ہیں کہ کشمیر کی صورتحال تشویش ناک ہے۔ امریکا اور روس سمیت سلامتی کونسل میں بیٹھے بڑے ممالک کے علم میں ہے کہ خطے میں کتنی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر سفارت کاری کے حوالے سے کہا کہ ہماری جدوجہد جاری رہے گی چاہے اس میں کتنی ہی مشکلیں آئیں۔ منزل کے حصول کے لیے محنت شرط ہےجبکہ مایوسی نہیں ہونی چاہئے تاکہ آگے بڑھنے میں کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر اقوام عالم کو کامیاب پیغام رسانی پر وزیر اعظم کا خدا سے اظہارِ تشکر