عمران خان نے کشمیر مظالم پر عالمی برادری سے بھارت پر تجارتی پابندیاں لگانے کا مطالبہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے کشمیر مظالم پر عالمی برادری سے بھارت پر تجارتی پابندیاں لگانے کا مطالبہ کردیا
عمران خان نے کشمیر مظالم پر عالمی برادری سے بھارت پر تجارتی پابندیاں لگانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری  ظلم و بربریت اور مسلسل کرفیو کے خلاف عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت پر تجارتی پابندیاں عائد کی جائیں۔ محض بیانات سے کام نہیں چلے گا۔

بین الاقوامی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں روایتی جنگ ہوئی تو اختتام ایٹمی جنگ ہوگا۔ ہتھیار ڈالنے اور آزادی میں انتخاب کرنا پڑا تو پاکستانی آخری دم تک لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نہیں جانتا کہ وہ کس قوم سےالجھ رہا ہے،افغان طالبان

وزیراعظم پاکستان  نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کا مسئلہ گزشتہ ستر برس سے زیر التواء ہے۔ عالمی برادری اس مسئلے پر خاموش نہیں رہ سکتی۔ایٹمی جنگ سے بچنے کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا پڑے گا۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو اقوامِ متحدہ میں اٹھا چکے ہیں۔ ہم یہ معاملہ عالمی سطح پر اسی لیے اٹھا رہے ہیں تاکہ جنگ سے بچا جائے۔ 

وزیر اعظم  نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال تباہ کن اور بے حد تشویش ناک ہے۔ اس کے اثرات محض جنوبی ایشیا یا ایشیا تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ بہت دور تک جائیں گے۔ اگر پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی بڑھ گئی تو نتائج ناقابل تصور ہوں گے۔ عالمی برادری کو چاہئے کہ اس صورتحال پر سنجیدہ اقدامات اٹھائے اور بھارت پر تجارتی پابندیاں عائد کی جائیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ کشمیر کی صورتحال بڑھ کر برصغیر پاک و ہند سے آگے جا سکتی ہے، دنیاکوپاک بھارت جنگ کانقصان ان کی سوچ سےبڑھ کرہوگا۔کچھ ممالک کےلیےمعیشت اور تجارت انسانوں سے زیادہ اہم ہے اسی وجہ سے عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر پر وہ ردعمل نہیں دیا جو دینا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں:  عالمی برادری نےمقبوضہ کشمیرپروہ رد عمل نہیں دیاجودیناچاہیےتھا،عمران خان

Related Posts