عمران خان سے بابر اعوان کی ملاقات ، الیکشن کمیشن میں زیر سماعت پارٹی فنڈنگ کیس پر تبادلہ خیال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوسف گیلانی کی جیت کوچیلنج کرنے کاکوئی فائدہ نہیں،بابراعوان نے وزیرِاعظم کوآگاہ کردیا
یوسف گیلانی کی جیت کوچیلنج کرنے کاکوئی فائدہ نہیں،بابراعوان نے وزیرِاعظم کوآگاہ کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں الیکشن کمیشن میں زیر سماعت پارٹی فنڈنگ کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی عدم استحکام کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ رول آف لا پر سمجھوتہ ہوگا اور نہ کرپٹ مافیا کو رعایت ملے گی۔ملاقات کے بعد بابر اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف پر فارن فنڈنگ نہیں، ممنوعہ فنڈنگ کا جھوٹا الزام ہے۔

بابر اعوان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کے سارے اکاؤنٹس آڈٹ شدہ ہیں، ممنوعہ فنڈنگ کا واویلا کرنے والے بے نامی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کا حساب دیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 13 نومبر کو بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر مشاورت کے لیے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان سے رابطہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وزیر اعظم عمران خان کا بابر اعوان سے رابطہ

Related Posts