اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف سرگرمِ عمل ہے اور ہم میگا گرین اقدامات کے ذریعے عالمی برادری کی رہنمائی کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی بینک نے پاکستان کے ماحولیاتی ویژن کی تعریف کی ہے اور بتایا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کی قیادت سرانجام دے رہا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے دنیا بھر کی اقوام کو راستہ دکھاتے ہوئے اپنے ترقیاتی فنڈز کا 44فیصد ماحولیات پر خرچ کررہا ہے جس کیلئے بڑے منصوبوں پر کام کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے 10بلین ٹری سونامی، کلین انرجی اور پروٹیکٹیڈ ایریاز اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اربوں کی تعداد میں درخت لگائے جارہے ہیں جس سے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
@WorldBank endorses Pakistan's climate vision with 2021 lending data showing Pak is #leadingtheworld on #ClimateAction – massive 44% of its mainstream dev funding now climate compatible thru on ground initiatives like #10BillionTreeTsunami #CleanEnergy #ProtectedAreasInitiative pic.twitter.com/jf59ScCrAr
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 6, 2021
خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق پاکستان نے 5 جون کو عالمی یومِ ماحولیات کی میزبانی کی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات عالمی برادری کے سامنے رکھے۔
بلین ٹری سونامی پروگرام کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے مئی کے دوران کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جو عالمی حدت کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: عالمی برادری نے ماحولیاتی اقدامات پر پاکستان کی تعریف کی۔وزیر اعظم