وزیراعظم عمران خان کی عید میلاد النبیﷺ پر قوم کو مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran-Khan
وزیراعظم عمران خان کی عید میلاد النبیﷺ پر قوم کو مبارکباد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کے یوم پیدائش پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،دعا ہے ایسے مبارک ماہ ہماری زند گی میں بار بار آتے رہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں آج محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کی پیدائش کے دن پر پوری ملت اسلامیہ اور اہل وطن کو بالخصوص مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ ایسے مبارک دن ہماری زند گی میں بار بار آتے رہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آپ ﷺ نے دشمنوں سے اپنے آپ کو صادق اور امین کہلوایا، آپ ﷺ نے تبلیغ اسلام اس وقت شروع کی جب لوگوں نے انہیں صادق و امین تسلیم کر لیا تھا۔ آپ ﷺ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور نہ کبھی امانت میں خیانت فرمائی۔

تاریخ انسانیت کی پہلی فلاحی ریاست کا تصور سب سے پہلے اسلام ہی نے دیا، ریاست مدینہ کے یہ وہ روشن پہلو تھے جو اُس زمانے کی کسی ایک ریاست میں بھی رائج نہیں تھے، رسول اکرم ﷺ اور خلفائے راشدین نے اسلام کے اوائل میں اس تصور کو عملی جامہ پہنایا۔

انہوں نے کہا کہ آج کی مہذب دنیا میں فلاحی ریاست کا جو اعلیٰ سے اعلیٰ تصور ہے وہ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ نے آج سے 1400 سال قبل اس دورِ جاہلیت کے معاشرے میں ریاست مدینہ کی صورت میں قائم کر کے دکھایا اور اس اہم فیصلے کو خلفائے راشدین نے عدل و مساوات کی بنیاد پر چار چاند لگائے جو تاریخ عالم کا ایک سنہری باب ہے۔

مزید پڑھیں: عیدمیلادالنبی ﷺ ملک بھرمیں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ نے دوسرے مذہب کے قوانین کو زمانہ میں تسلیم کیا جب تسلیم کرنے کا تصور کرنا بھی محال تھا، نہ صرف تسلیم کیا بلکہ عمل پیرا ہونے کی ضمانت بھی دی۔ آپ ﷺنے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر ایک مثالی فلاحی ریاست قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر ایک مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیا اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لیے اُن کے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کرنے کی آزادی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے قیام کا مقصد صرف امت مسلمہ ہی نہیں بلکہ انسانیت کی فلاح و بہبود تھا، یہ فلاحی ریاست ہر دور کے لو گوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں نیک مقصد کے حصول میں کامیاب فرمائے، اللہ ہمیں روز وشب کو تعلیمات بنو یﷺ کی روشنی میں بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Related Posts