وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، سانحہ مچھ کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کا عزم

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
PM Imran, COAS Bajwa

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور سانحہ مچھ کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حامد بھی ملاقات میں موجود موجود تھے، سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے مچھ واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم اور آرمی چیف نے قومی سلامتی کی صورتحال ، افغان امن عمل ، لائن آف کنٹرول پرسیز فائر کی خلاف ورزیوں اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: مولانا کے پنڈی آنے کی کوئی وجہ نہیں، الزامات کا جواب دینگے،ترجمان پاک فوج

واضح رہے کہ مچھ میں 11 کان کنوں کی ہلاکت کے بعد وزیراعظم عمران خان نے متاثرین سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

آج پاک فوج کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی جلد کوئٹہ کا دورہ کرینگے۔

Related Posts