وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات، مسئلہ کشمیر اور بین الاقوامی امور پر گفتگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، مسئلہ کشمیر اور بین الاقوامی امور پر گفتگو
وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، مسئلہ کشمیر اور بین الاقوامی امور پر گفتگو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس کے دوران مسئلہ کشمیر اور بین الاقوامی امور سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان اس اہم ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے دورۂ سعودی عرب اور دورۂ امریکا کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو ہوئی اور وزیر اعظم نے آرمی چیف کو دونوں ممالک کے دوروں سے متعلق حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت اسلام آباد نے مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 25 ستمبر تک توسیع کردی

وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف کو آگاہ کیا کہ پاکستان  اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے ساتھ ساتھ خطے کے امن و امان پر بھی اقوامِ عالم کو اعتماد میں لے کر انہیں کشمیر کے معاملے پر اپنا ہم خیال بنا رہا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حکومت کی اقوامِ عالم کو مسئلہ کشمیر پر ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کے معاملے میں کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ دُنیا منہ موڑے تو موڑے لیکن پاکستان کشمیر سے کبھی منہ نہیں موڑ سکتا۔ ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کشمیر پر کبھی سودے بازی نہیں ہوگی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم کی رائے میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ہم کل بھی اس مسئلے پر ایک تھے، آج بھی ایک ہیں۔ قومی یکجہتی مسئلے کے حل کے لیے بہت ضروری ہے۔ یہ بات درست ہے کہ مسئلہ زمین کے ٹکڑے کا نہیں بلکہ کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کا ہے۔ آج بھارت کے مؤقف کو کوئی تسلیم نہیں کر رہا۔ پورا عالمی میڈیا بھارت کے خلاف ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کشمیر سے کبھی منہ نہیں موڑے گا، نہ اس پر کوئی سودے بازی ہوگی۔شاہ محمود قریشی

Related Posts