روپے کی قدر مستحکم ہوچکی ہے، ملک جلد آگے بڑھے گا۔وزیر اعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روپے کی قدر مستحکم ہوچکی ہے، ملک جلد آگے بڑھے گا۔وزیر اعظم عمران خان
روپے کی قدر مستحکم ہوچکی ہے، ملک جلد آگے بڑھے گا۔وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ روپے کی قدر مستحکم ہوچکی ہے اور ملک جلد ترقی کرے گا جبکہ معیشت  کی حالت اس وقت پریشان کن تھی جب ہم نے حکومت سنبھالی۔

پاک چین معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران روپے کی قدر بہتر اور مستحکم ہوئی جس کی وجہ ہماری معاشی پالیسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری نواز شریف سے زیادہ بیمار، ضمانت کی درخواست نہ دینا ضد ہے۔شیخ رشید احمد

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات بڑھ رہی ہیں، معاشی ٹیم روپے کی قدر مستحکم کرنے کے لیے مبارکباد کی مستحق ہے جس کے بعد ملک ترقی کی سمت آگے جائے گا، ہم چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کا اگلا ہدف نوجوان طبقے کو روزگار فراہم کرنے کے لیے مواقع تخلیق کرنا ہے جبکہ بین الاقوامی معاشی اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ایشین بینک نے کہا کہ پاکستان درست معاشی سمت کی طرف جا رہا ہے جبکہ ہم غیر ملکی سرمایہ کاری کو پورے پاکستان میں فروغ دینا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمسایہ اور دوست ملک چین کے ساتھ آج ہمارے تعلقات تاریخ کی بہترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، چین ہر شعبے میں پاکستان سے تعاون کر رہا ہے جبکہ پاکستان سرمایہ کاری میں چین کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تعمیرات سیکٹر کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ تعمیرات کے شعبے سے 40کے لگ بھگ صنعتیں منسلک ہیں۔

دو روز قبل وزیر اعظم نے کہا کہ  تعمیرات  سے جہاں ان صنعتوں کو ترقی ملے گی وہاں نوجوانوں کیلئے نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے،تعمیرات کے شعبے کے فروغ سے ہی پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا سب سے اہم منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

مزید پڑھیں: تعمیرات سیکٹر کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان

Related Posts