کراچی کے محدود ایریا اور مخصوص ضلع میں دفعہ ایک سو چوالیس (144) نافذ کرکے خلاف ورزی کرنے والے متعدد شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کی درخواست پر کمشنر کراچی کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی (ڈسٹرکٹ سینٹرل) میں دو دن کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق دو دن کے لئے کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔ اس کے علاوہ چار افراد سے زیادہ لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق شر پسند عناصر کی جانب سے کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں نقض امن کی کارروائی کا خدشہ ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ دو دن کے لئے ضلع وسطی میں کسی بھی قسم کے جلسے جلوسوں کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ دوسری طرف دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر پندرہ شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔