پی آئی اے ایندھن کا بحران

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا ماننا ہے کہ وہ اس وقت شدید مالی بحران شکار ہے، جس کے نتیجے میں پروازیں منسوخ کرنا پڑ رہی ہیں، ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث 17 اکتوبر کو اندروں ملک 13 پروازیں جبکہ 11 بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ جبکہ 12 پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی تربت کیلئے پروازیں پی کے 501 اور پی کے 502، کراچی سے کوئٹہ کیلئے پی کے 310 اور پی کے 311، کراچی مسقط کی پرواز پی کے 225 اور دبئی کراچی کی پرواز پی کے 214 منسوخ کردی گئی ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے اسے روزانہ کی بنیادوں پر محدود پیمانے پر ایندھن سپلائی کیا جا رہا ہے جو پروازوں میں تاخیر یا ان کی منسوخی کی وجہ بن رہا ہے۔

اگرچہ پی ایس او نے ماضی میں بھی ایسی ہی دھمکیاں دی تھیں، لیکن آخری لمحوں کے دوران مذاکرات اور حکومتی مداخلت نے عام طور پر ایئر لائن کو سنبھال لیا تھا، تاہم، اس بار، حکومت پی آئی اے کے خاطر خواہ مالیاتی مطالبات کی وجہ سے پریشان ہوگئی ہے اور ضروری فنڈز فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ایئر لائن اور آئل کمپنی کے درمیان مذاکرات تعطل کو پہنچ گئے ہیں۔

نتیجے کے طور پر، پی آئی اے کو ہفتے کے وسط میں کل 48 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، جس سے نہ صرف اس کے اندرون ملک بلکہ بین الاقوامی روٹس بھی متاثر ہوئے، جو روایتی طور پر ایئر لائن کی مالیاتی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کام کرتے ہیں۔ پروازوں کی منسوخی کے باعث قومی ایئر لائن کے صارفین انتہائی پریشانی کا شکار ہیں۔

متاثرہ مسافروں کو مطلع کرنے اور ان کی تلافی کرنے یا کم از کم معافی مانگنے میں پہل کرنے کے بجائے، ایئرلائن نے مبینہ طور پر صارفین پر یہ ذمہ داری ڈال دی ہے کہ وہ کال کر کے اپنی پروازوں کا اسٹیٹس چیک کریں۔پی آئی اے کے ایندھن کے بحران نے دیگر ایئر لائنز کو اپنے کرایوں میں اضافہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ کئی ایئر لائنز کی جانب سے اپنے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ حکومت کو اس حوالے سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ قومی ایئر لائن کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جاسکے۔

Related Posts