ملک میں دھند: قومی ائیر لائن پروازوں کا نظام الاوقات تبدیل، تاخیر سے روانگی ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں دھند: قومی ائیر لائن پروازوں کا نظام الاوقات تبدیل، تاخیر سے روانگی ہوگی
ملک میں دھند: قومی ائیر لائن پروازوں کا نظام الاوقات تبدیل، تاخیر سے روانگی ہوگی

ملک بھر میں موسمِ سرما کے دوران کہر اور دھند کے باعث آج قومی ائیرلائن پروازوں کا نظام الاوقات تبدیل کردیا گیا ہے، پی آئی اے فلائٹس کی روانگی تاخیر سے ہوگی۔

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) حکام نے مسافروں کو  ائیر لائن کے کال سینٹر سے اپنی اپنی پروازوں کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خراب موسم کے باعث کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی کی پروازوں میں دو گھنٹے تک تاخیر کی گئی ہے۔ ائیرلائن کال سینٹر سے فلائٹ نمبر اور درست وقت معلوم کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی پروازوں میں بھی تاخیر کی گئی ہے۔ لاہور سے جدہ اور جدہ سے اسلام آباد جانے والی پروازوں میں تین تین گھنٹے کی تاخیر ہوگی۔مزید معلومات کال سینٹر سے دستیاب ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس نے پی آئی اے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی غیر قانونی تعیناتی، ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو اضافی الائونس اور خواتین عملے کو ہراساں کرنے کے انکشاف کے بعد چھان بین شروع کردی ہے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق دو روز قبل  قومی ایئر لائن میں اعلی ترین انتظامی سطح پر بے قاعدگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے جس پر پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس نے ایوی ایشن ڈویژن سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے میں مالی بے قاعدگیوں  کا انکشاف

Related Posts