پی آئی اے اور نجی ایئرلائنز نے کرائے بڑھا دیئے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے اور نجی ملکی ایئرلائنز نے اندورن ملک کرایوں میں خاطر خواہ اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا کراچی سے اسلام آباد یکطرفہ کرایہ 36 ہزاراور دوطرفہ کرایہ 71 ہزار روپے تک کردیا گیا ہے۔ جس کے باعث مسافر وں نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

اس کے علاوہ سیرین ایئرکا کراچی سے اسلام آباد یکطرفہ ٹکٹ 38ہزار اور دوطرفہ کرایہ65 ہزارروپے کردیا گیا ہے، جبکہ ایئربلیو کا کراچی سے اسلام آباد کا یکطرفہ 35000 ہزارروپے کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایئرسیال کا کراچی سے اسلام آباد یکطرفہ کرایہ 45000 اور دوطرفہ کرایہ 80000 کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرسمس، موسم سرما کی تعطیلات اور نئے سال کی آمد کے باعث کرائے بڑھائے گئے ہیں، ٹکٹوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ طلب اوررسد کے درمیان بہت زیادہ فرق ہے۔

مزید پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1850 روپے کا اضافہ

واضح رہے کہ بیرون ملک کرایوں کی قیمت میں بھی کئی گنا اضافہ ریکارڈہورہا ہے تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی ٹکٹوں کی قیمت میں مسابقتی توازن رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

Related Posts