پیٹرولیم کمپنی شیل پاکستان کا اپنے حصص فروخت کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پیٹرولیم کمپنی شیل پاکستان نے بدھ کے روز جاری ایک خط میں کہا ہے کہ پیرنٹ کمپنی شیل گروپ میں اپنے حصص فروخت کررہی ہے، جس کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی جاچکی ہے۔

شیل پیٹرولیم کمپنی (SPCO)، شیل گروپ کی پیرنٹ کمپنی ہے جو 77 فیصد مقامی آپریشنز کی مالک ہے۔ کمپنی کو 2022 میں ایکسچینج ریٹ، پاکستانی روپے کی قدر میں کمی، اور واجب الادا وصولیوں کی وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ایس پی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کیلئے جاری کیے گئے ایک نوٹس میں کہا کہ شیل پاکستان لمیٹڈ (ایس پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 14 جون 2023 کو ہونے والی بورڈ کی میٹنگ میں شیل پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایس پی سی او) نے ایس پی ایل میں اپنی شیئر ہولڈنگ فروخت کرنے کے ارادے سے مطلع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عوام کو ریلیف، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

فی الحال یہ واضح نہیں کہ ایس پی سی او اپنا کتنا حصہ فروخت کررہا ہے۔ جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ اس اعلان سے ایس پی ایل کے موجودہ کاروباری آپریشنز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، جو بدستور جاری ہے۔

Related Posts