لاہور سول کورٹ میں پاپ سنگر ابرار الحق پر حالیہ گانے کے خلاف مقدمہ قائم

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
لاہور سول کورٹ میں پاپ سنگر ابرار الحق پر حالیہ گانے کے خلاف مقدمہ قائم
لاہور سول کورٹ میں پاپ سنگر ابرار الحق پر حالیہ گانے کے خلاف مقدمہ قائم

لاہور کی سول عدالت میں مشہورو معروف پاپ سنگر ابرار الحق پر حالیہ گانے کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا جس میں چمکیلی نامی کردار کے ساتھ گانے پر شدید اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

مدعی مقدمہ رانا عدنان اصغر ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چمکیلی گیت میں مرد حضرات کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ مردانگی  کے خلاف گیت پر ابرار الحق کو وضاحت پیش کرنا ہوگی۔

مقدمے میں گلوکار ابرار الحق سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اہلِ وطن سے معافی مانگیں اور ملکی مفادات کے پیش نظر گیت کو ضائع کردیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل معروف گلوکار ابرار الحق کے گانے چمکیلی کی  ویڈیومیں ابرار الحق کےساتھ اداکارہ مہوش حیات اور یوٹیوبر شاہویر جعفری پرفارم کرتے نظر آئے۔

ابرارالحق نے گانے کا ٹیزر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا وہ 7 دسمبر کو اس سال کا شادی گانا ریلیز کر رہے ہیں، اپنے بیشتر گانوں کی طرح انہوں نے اس گانے کو بھی مزاحیہ انداز میں پکچرائزکیا۔

گانے کی تفصیلات منظرعام پر آنے سے پہلے تصاویرسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوئیں جس میں دلہا اوردلہن کے لباس میں مہوش اور شاہ ویر ایک گاڑی میں بیٹھے جس پر جسٹ میرڈ کا بورڈ موجود تھا۔

مزید پڑھیں: ابرار الحق کے گانے پر فخرِ عالم کی مبارکباد