کراچی:سندھ کے وزیر برائے اینٹی کرپشن ، آب پاشی اور زکواۃ و عشر سہیل انور سیال نے اورنگی ٹائون گلشن ضیاء میں کچی آبادیوں میں غیرقانونی سوسائٹیوں کے حوالے سے محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کو ملنے والی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے محکمے اینٹی کرپشن کے حکام کو کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر اور نگی نے گلشن ضیا کی کچی آبادیوں میں غیرقانونی سوسائٹیوں کی تعمیر کی ر پورٹ محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کو دی ،جس پر صوبائی وزیر اینٹی کرپشن نے تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت جلاس ، اسٹریٹ کرمنلز کے سمری ٹرائل کرنے کا فیصلہ