غداری کے فتوے لگانے والے سن لیں! اب عوام نے ڈرنا چھوڑ دیاہے، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

People are being labelled traitors for speaking truth, says Maryam

شیخوپورہ:پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ غداری کے الزامات کئی سال سے سنتے آ رہے ہیں، اداروں کی سربلندی کی بات کرنے والے ہر شخص پہ غداری کا لیبل لگ چکا ہے۔

اگر حق کی بات کرنا آئین و قانون کی پاسداری کا کہنا غدار ہے تو ہم یہ غداری بار بار کریں گے، غداری کے فتوے لگانے والے سن لیں کہ اب پاکستان کے عوام نے ڈرنا چھوڑ دیا ہے۔

جو آپ کے مطابق غدار ہیں ان کو 22 کروڑ عوام نے اپنا ہیرو قرار دیا ہے۔شیخو پورہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے جاوید لطیف کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ جاوید لطیف نے آئین اور قانون اور حق کی بات کی تو غدار کہلائے، یہ جاوید لطیف کو نہیں شیخوپورہ کے عوام کو غداری کا لقب دیا گیا ہے، کیوں کہ جاوید لطیف خطرہ مول لیکر حق و سچ بات پر ڈٹے رہے۔

غداری کا لقب فاطمہ جناح کوبھی دیا گیا تھا، غداری کا لقب نوازشریف اورمریم نواز کے حصے میں بھی آیا، جو آئین و قانون کی بات کرتا ہے اسے غدار کہتا ہے، قانون کی پاسداری غداری ہے تو ہم یہ کرتے رہیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ امریکا میں بیٹھ کر کشمیر کا سودا کرنے والے کو غدار کہتے ہیں، غدار وہ ہے جو کشمیر کا سودا کرکے منہ لٹکا کر ملک واپس آئے، غدار وہ ہے جو عوام کو ایک کلو چینی کے لیے لائن پر لگا دے، غدار وہ ہے جو کہے کہ سفارت خانے اچھا کام نہیں کررہے، بغض نوازشریف اور بغض ن لیگ میں اداروں پرانگلی اٹھانے والے غدار ہیں۔

دھونس دھاندلی کے ذریعے میڈیا کو کنٹرول کرنیکی کوشش کرنیوالا غدار ہے۔نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ اگر حق کی بات کرنا آئین و قانون کی پاسداری کا کہنا غدار ہے تو ہم یہ غداری بار بار کریں گے، جب تم ہار جاتے ہو تو پھر آئین اور قانون کی بات نہیں سنتے ہو اور غداری کے فتوے بانٹتے ہو، لیکن اب وقت بدل رہا ہے اور لوگوں نے ڈرنا چھوڑ دیا ہے، جس کوچور اور ڈاکو کہا آج اس کا بیانیہ ملک کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے۔

مزید پڑھیں:چوہدری نثارعلی خان کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان

ووٹ کو عزت دو نواز شریف کا بیانیہ ہے یہ بیانیہ ملک کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے، اس کا مظاہرہ ڈسکہ الیکشن میں ہوا عوام نے رات بھر جاگ کر ووٹ پہ پہرا دیا، وہ کون سا الزام ہے جو انہوں نے نوازشریف پر نہیں لگایا، پاکستان کے کونے کونے سے نوازشریف کے حق میں فیصلے آرہے ہیں۔

ڈسکہ میں عوام نے نوازشریف کے بیانیے کیحق میں فیصلہ دیا، کیوں کہ نوازشریف عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکر وزیراعظم بنا تھا، عوام جان گئی ہے کہ آئین کو ماننے والے اور نہ ماننے والے کون ہیں۔

 

قبل ازیں نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے اہل خانہ سے ملاقات کی، اس موقع پر دیگر ن لیگی رہنما بھی موجود تھے، جن میں پرویز رشید، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب اور طلال چوہدری شامل ہیں۔

Related Posts