اسلام آباد :ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پیمرا کا خط آزادی صحافت پر حملہ ہے اور صحافت پر پابندی کے مترادف ہے، یہ کسی بھی آئین کے مطابق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ رپورٹنگ اور رائے دینے میں فرق ہے، رائے دینا تو ہر انسان کا حق ہے، صحافی ہمیشہ ہی خوف میں رہیں گے کہ کب انہیں نوٹس آئیگا اور وہ معطل کر دیے جائیں گے۔
۔@MalickViews کے پروگرام میں 4 اینکرز نے پروگرام کیا جس پر ان کو IHC میں طلب کرایا گیا۔اب@reportpemra نے آرڈر جاری کیا جس میں یہ بھی شرط ہے کہ اینکر ایک دوسرے کے پروگرام میں شرکت نہیں کر سکتے۔ ایڈووکیٹ @salmanAraja نے کہا کہ یہ ہدایت نامہ آزادی صحافت پر حملہ آور آئین کے خلاف ہے۔ pic.twitter.com/L5ywuJTe8R
— Ayub Minhas (@daribaalam) October 27, 2019
صحافیوں کو اس معاملے پر کھڑا ہونا پڑے گا یہ فسطائیت سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پیمرا کی ہدایات جمہوریت کے خلاف ہیں۔
ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اپنے رائے پر بات کرے۔ پیمرا نے خود ہی اپنے آپ کو جیوری مقرر کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی اپنی رائے رکھ سکتا ہے اور اظہار کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں : کسی اینکر کو آزادی اظہار رائے سے نہیں روکا گیا،فردوس عاشق اعوان