پی ڈی ایم نے تمام پتے کھیل لیے لیکن رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا،شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم نے تمام پتے کھیل لیے لیکن رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا،شبلی فراز
پی ڈی ایم نے تمام پتے کھیل لیے لیکن رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا،شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز کی اپوزیشن پر کڑی تنقید، پی ڈی ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے اعلان کو جھتے لا کر قومی ادارے کو دھمکانے کی کوشش قرار دیدیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت تحریک ماضی کا حصہ بن گئی ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے اپنے تمام پتے کھیل لیے لیکن رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملا، اب پی ڈٰی ایم اپنا آخری پتہ کھیلنے جا رہی ہے۔اس میں بھی انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج قومی ادارے پر دباؤ کیلئے ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو نیب نوٹس ملا تو کہا پوری پارٹی کیساتھ جاؤں گا۔ یہ لوگ جتھے لا کر اداروں کو دھمکانا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات کا مزید کہنا تھاکہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نے تفصیلات جمع کرائیں، پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج بھونڈی کوشش ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے بدعنوانوں سے حاصل 206 ارب قومی خزانے میں جمع کرائے۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts