اپوزیشن عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہے، وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PDM and PPP agree on no-confidence motion against PM Imran Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل سیاسی جماعتیں کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود ریلیوں کا انعقاد کرکے لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔

عمران خان نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات کے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہی پی ڈی ایم ممبران جو پہلے سے سخت لاک ڈاؤن چاہتے تھے اور مجھ پر تنقید کرتے تھے اب وہ لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

یہاں تک کہ وہ عدالتی احکامات کی نفی کرتے ہیں اور جلسے کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اس سے قبل اسد عمر نے کہا تھا کہ پشاور کا جلسہ حزب اختلاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا گیا ہے۔پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے کورونا وبا کے پھیلاؤکے خطرے کے پیش نظرپی ڈی ایم کوجلسے کی اجازت دینے سے منع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے عوامی اجتماعات سے گریزاختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضلع پشاورمیں اس وقت کورونا کی شرح 13 فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے، اگر بڑے بڑے عوامی اجماعات کئے گئے تو کورونا کے بڑے پیمانے پرپھیلنے کا خدشہ ہے، مذکورہ صورت حال اور کورونا وائرس سے انسانی جانوں کوبچانے کی غرض سے جلسہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مزید پڑھیں:کورونا کی صورتحال مزید خراب ہوئی تو ذمہ دار اپوزیشن جماعتیں ہونگی، خرم شیر زمان

پی ٹی ایم کی جانب سے جلسے کی اجازت کے لئے درخواست فیصل کریم کنڈی، سردارحسین بابک، مولانا عطاء الحق درویش، مرتضی جاوید عباسی اورہاشم بابرنے فوکل پرسن عبدالجلیل جان کے توسط سے ڈی سی پشاورکودی گئی تھی۔

Related Posts