حکومت مخالف تحریک، پی ڈی ایم قیادت آج آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریگی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PDM leaders to meet today to devise strategy for second phase of anti-Govt movement

اسلام آباد :حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے کے لئے حکمت عملی وضع کرنے کے لئے 11 جماعتی اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت آج اسلام آباد میں ملاقات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے آج کے اجلاس کے دوران حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے کے لئے اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے جس کی سربراہی جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کر رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ کے ہمراہ لاہور میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران تصدیق کی ہے کہ لاہور میں ہر قیمت پر جلسہ منعقد ہوگا۔

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ حکومت جانتی ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی ریلی ہر قیمت پر منعقد ہوگی۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ وہ پی ڈی ایم کے 13 دسمبر کو ہونے والے لاہور کے جلسے کے لئے لوگوں کو ذاتی طور پر مدعو کرنے آئیں لیکن پارٹی کارکنوں کے جذبے کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ آج ریلی شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو ریلی میں بیٹھنے کے لئے کرسیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کو جو کرنا ہے کرلے،لاہور کا جلسہ ضرور ہوگا، پی ڈی ایم

مریم نواز نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دن گنے گئے ہیں،ملتان میں لوگوں نے منتخب مقام پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ ہونے کے بعد سڑک پر ریلی نکالی۔پی ڈی ایم کی 13 دسمبر کو ہونے والی ریلی فیصلہ کن ہوگی۔

Related Posts