پی ڈی ایم کا ملک گیر مظاہروں کا اعلان، آج سے مختلف شہروں میں احتجاج کا آغاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کا ملک گیر مظاہروں کا اعلان، آج سے مختلف شہروں میں احتجاج شروع
پی ڈی ایم کا ملک گیر مظاہروں کا اعلان، آج سے مختلف شہروں میں احتجاج شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کردیا جس کے تحت آج سے مختلف شہروں میں احتجاج کا آغاز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اعلان کے تحت آج سے ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے ہوں گے جن میں لاہور، کراچی، پشاور اور دیگر شہر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ڈی ایم احتجاج کیلئے صوبائی کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ

کالعدم تحریک لبیک کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ملک گیر احتجاج کا دورانیہ 2 ہفتے رکھا گیا ہے جبکہ حکومت نے بھی مظاہروں کے دوران تشدد پسندانہ سرگرمیوں کی روک تھام کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ملک بھر میں بد ترین مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے خلاف احتجاج کرے گی۔ لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر 3 بجے احتجاجی جلوس نکالا جائے گا۔

احتجاجی مظاہرے جمعہ کی نماز کے بعد ہوں گے۔ سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، جھنگ، جوہر آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع اور ڈویژنز میں احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

پشاور، سوات، شانگلہ سمیت دیگر شہروں میں نمازِ جمعہ کے بعد 3 بجے، پشاور میں سہ پہر 4 بجے جبکہ کراچی میں ایمپریس مارکیٹ سے جمعہ کی نماز کے بعد 3 بجے احتجاجی مظاہرہ شروع کیا جائے گا۔ 

حکام نے پی ڈی ایم کے مظاہرین کو خبردار کر دیا۔ وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔ اپوزیشن نے نومبر دسمبر میں احتجاج وطیرہ بنا لیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کل کے پی ڈی ایم احتجاج سے نظر آیا کہ سکون ڈاٹ کام ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی مسائل پر پوری نظر ہے۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ 

 

Related Posts