پاکستان نے وارم اپ میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سڈنی: پاکستان نے دورہ آسٹریلیا کا شاندار آغاز کرتے ہوئے وارم اپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دیدی ،میزبان الیون 6 وکٹوں پر 134 رنز بناسکی، پاکستان ٹیم نے 135 رنز کا ہدف 17.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

جمعرات کو سڈنی میں کھیلے گئے ٹور میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے کپتان کرس لین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت کرکٹ آسٹریلیا الیون کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، نیتھن مکسوینی 30، کپتان کرس لین 24، ایلکس راس نے 17 رنز بنائے ۔

پاکستان کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاداب خان نے تین جبکہ محمد عرفان، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ پر 78 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا۔

کپتان بابر اعظم پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 34 رنز بناکر ڈینیئل فیلنزکی گیند پر باکسٹر ہولٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، فخر زمان دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو للوڈ پوپی کی گیند پر گبسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے بنگلہ دیش کو ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا

حارث سہیل ایک چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 32 رنز بناکر دوارشیوس کے گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، آصف علی چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوگئے انکو دوارشیوس نے آئوٹ کیا۔

پاکستان نے ٹور میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

محمد رضوان 7 اور افتخار احمد 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کرکٹ آسٹریلیا الیون کی طرف سے دوارشیوس نے دو، پوپی اور فیلنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ شاداب خان کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔