پی سی بی نے مکی آرتھر کیلئے نیا عہدہ متعارف کروادیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ہیڈ کوچ کا عہدہ ختم کرکے مکی آرتھر کے لئے ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے، پاکستان ٹیم ہیڈ کوچ نہیں اسسٹنٹ کوچز کے ساتھ کام کرے گی، مکی آرتھر بطورٹیم ڈائریکٹرتمام معاملات دیکھیں گے۔

مکی آرتھر انگلش کاؤنٹی سیزن کے دوران پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، تاہم وہ ورلڈ کپ 2023 اور دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

عثمان خواجہ ایک بار پھر ویزا مسائل کے باعث بھارت نہ جاسکے

رپورٹ کے مطابق پی سی بی مکی آرتھر کے ساتھ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے اسسٹنٹ کوچز رکھے گا۔ایسا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ گرانٹ بریڈبرن کو بطور فیلڈنگ اور اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا جائے گاجبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے جنرل منیجر ریحان الحق کو بطور ٹیم منیجر تعینات کیے جانے کا امکان ہے، جو مکی آرتھر کے چیف آف اسٹاف کے طور پر کام کریں گے۔

Related Posts