ڈرامہ سیریل ’کچھ ان کہی‘ میں متنازع فلم ’جوائے لینڈ‘ کی تشہیر، ماریہ بی کا سخت ردعمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے ڈرامہ سیریل کچھ ان کہی میں متنازع فلم جوائے لینڈ کی تشہیر کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ماریہ بی نے انسٹاگرام اسٹوری میں ڈرامے کا ایک اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے پاس ایسے ڈرامے بھی ہیں جو جوائے لینڈ / ٹرانسجینڈرز کو عام طور پر فروغ دیتے ہیں۔

Maria B Angry After Spotting Joyland's Glimpse in Kuch An Kahi

انہوں نے کہا کہ ہم بیوقوف نہیں ہیں ہم سب سمجھتے ہیں جاگو پاکستان اور دیکھو نیا ایجنڈا۔ معروف ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بچانے کی بجائے ہم اپنا مذہبی تشخص بیچ رہے ہیں۔

Maria B Angry After Spotting Joyland's Glimpse in Kuch An Kahi

یہ بھی پڑھیں:

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی کراچی میں غیر قانونی نمائش کا انکشاف

فیشن ڈیزائنر نے ایک اور انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ہماری انٹر سیکس کمیونٹی کے حقوق کے لیے لڑو، ان کے ساتھ 75 سال سے زیادتی ہو رہی ہے اور اب ٹرانسجینڈر کمیونٹی حقیقی انٹرسیکس لوگوں کے حق پر قبضہ کر رہی ہے لیکن ہم اس ناانصافی کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے میں بلال عباس اور سجل علی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ارسا غزل، عاصمہ عباس، میرا سیٹھی، قدسیہ علی، علی سفینہ اور شہریار منور صدیقی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ڈیزائنر ماریہ بی ایل جی بی ٹی کیو کے بارے میں کافی آواز اٹھاتی رہتی ہیں اور اسے واضح طور پر ایک غیر ملکی ایجنڈا سمجھتی ہیں۔

Related Posts