پی سی بی نے گورننگ بورڈ تشکیل دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی سی بی نے گورننگ بورڈ تشکیل دے دیا
پی سی بی نے گورننگ بورڈ تشکیل دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے گورننگ بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آئین کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے جس میں مصطفیٰ رمدے اور محسن نقوی پیٹرن کے نامزد نمائندے ہیں۔

گورننگ بورڈ میں آزاد جموں کشمیر اور ڈیرہ مراد جمالی کی نمائندگی بھی کی گئی۔

اس کے علاوہ لاڑکانہ اور بہاولپور ریجنز بھی گورننگ بورڈ کا حصہ ہیں، سوئی نادرن گیس، اسٹیٹ بینک، غنی گلاس اور پی ٹی وی ڈپارٹمنٹس بھی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ نان ووٹنگ ممبر ہوں گے۔

Related Posts