کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، سردی میں مزید اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، سردی میں مزید اضافہ
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، سردی میں مزید اضافہ

کراچی: شہر قائد میں آج شام ڈھلتے ہیں مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوگئی، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں بشمول صدر، سہراب گوٹھ، گلزار ہجری، اورنگی، سائٹ ایریا، ناظم آباد، گلستان جوہر، گلشن اقبال، اسکیم 33 اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ کراچی میں موسم سرما کی بارش سے پارہ گرنے سے موسم سرد ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کا موجودہ سلسلہ (ہلکی سے درمیانی) 7 جنوری تک جاری رہے گا۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے آج رات سے 7 جنوری تک کراچی، سکھر، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، میرپور خاص، دادو، بدین، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، تھرپارکر، عمرکوٹ، جیکب آباد، شکارپور اور دیگر علاقوں میں بارش کے امکان کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا مشورہ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ مغربی لہر کا کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں 07 جنوری تک اثر پڑے گا۔

بارشوں کے باعث شہر کا درجہ حرارت مزید گرے گا کیونکہ 08 جنوری سے ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی۔

پی ایم ڈی نے کہا کہ کراچی میں رات کا درجہ حرارت 08 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ دن کا درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں آج سے بارش کا نیاسلسلہ شروع، سردی مزید بڑھنے کا امکان

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پہلے بتایا کہ جنوری میں کراچی میں بارش کے دو اسپیل متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں منگل کی رات سے بارش متوقع ہے اور یہ تین دن تک جاری رہے گی۔

Related Posts