اسلام آباد: پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز (پی اے ایل) پاکستان کی تمام علاقائی زبانوں کے منفرد ادبی اثاثے کی حفاظت اور فروغ کے مقصد سے پاکستانی زبانوں پر ملک کا پہلا ادب پر مبنی میوزیم قائم کرنے کے نئے آئیڈیا پر کام کر رہا ہے۔
پی اے ایل کے ڈائریکٹر عاصم بٹ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”پاکستانی زبانوں کا ادبی عجائب گھر” ملک بھر میں بولی جانے والی تمام علاقائی زبانوں کے بارے میں معلومات اسکرپٹ، کتابچے، آڈیو اور ویڈیو دستاویزی نمائش کی شکل میں فراہم کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ثقافت اور لسانیات کے منفرد لسانی ذوق کے تحفظ اور فروغ کے علاوہ یہ میوزیم آنے والوں کو پاکستان کی علاقائی زبانوں کے رسم الخط، تاریخ، حروف تہجی کی معلومات، لوک کہانیوں اور ممتاز ادب کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں:تاریخ میں پہلی بار قبائلی خواتین سائیکلوں پر گھر سے باہر نکلیں
انہوں نے کہا کہ میوزیم PAL کے احاطے میں قائم کیا جا رہا ہے اور اس منصوبے پر ابتدائی کام شروع کر دیا گیا ہے۔منصوبے کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں اور امید ہے کہ یہ منصوبہ اگلے سال تک مکمل ہو جائے گا۔