مراکش کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر شکیرا کا دلچسپ رد عمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مراکش کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر شکیرا کا دلچسپ رد عمل
مراکش کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر شکیرا کا دلچسپ رد عمل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کولمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے مراکش کی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

جنوبی افریقا میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2010 کا آفیشل گانا ‘وکا وکا دِس ٹائم فار افریقا’ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی شکیرا مراکش ٹیم کے جیتنے پر ٹوئٹر پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر شکیرا نے لکھا کہ ‘دِس ٹائم فار افریقا(This time for Africa)، ساتھ ہی انہوں نے مراکش کے لیے تالیوں کا ایموجی بھی پوسٹ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیفاورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈکپ، بے ہودہ لباس پہننے پر سابق مس کروشیا کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا

مراکش فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔مراکش کے کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں پہنچنے کی خوشی میں بھرپور جشن منایا جبکہ کھلاڑی گراؤنڈ میں سجدہ ریز ہوگئے۔

Related Posts