کورونا کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کا جولائی میں دورہ ہالینڈ ملتوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan lose T20I top ranking after 27 months

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہالینڈ میں تمام ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی کے پیش نظر نیدرلینڈ کرکٹ بورڈ کے مشورے کے بعد دورہ ہالینڈ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ افسوسناک ہے کہ ہمیں جولائی کا دورہ نیدرلینڈ ملتوی کرنا پڑا لیکن موجودہ حالات میں یہ فیصلہ بالکل درست ہے کیونکہ انسانی زندگی کرکٹ میچ سے کہیں زیادہ قیمتی ہے۔

وسیم خان کا کہنا ہے کہ نیدرلینڈ کورونا سے شدید متاثر ہواہے اور ہم ان سب لوگوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں جن کے پیارے کورونا کی وجہ سے دنیا سے چلے گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی دوسرے ملک کی طرح پی سی بی بھی کے نیدرلینڈکرکٹ بورڈ کے ساتھ کھڑا ہے اور امید ہے کہ وہ اس بحران پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہمیشہ نیدرلینڈز کے دورے پر لطف اٹھایا ہے اور جیسے ہی معاملات معمول پر آجائیں گے ، پی سی بی اس ٹور کو دوبارہ ترتیب دیگا۔

نیدرلینڈبورڈکے صدر بٹی ٹمر نے کہا ہے کہ یہ انتہائی مایوسی کی بات ہے کہ ہم اس موسم گرما میں ہالینڈ میں کسی بھی بین الاقوامی کرکٹ ٹورنانٹ کی میزبانی نہیں کر سکیں گے کیونکہ کھلاڑیوں، عملے اور شائقین کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں:آئیے وزیرِ اعظم کے ساتھ پاکستان کی مدد کریں۔وقار یونس نے ویڈیو جاری کردی

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اگلے سیزن تک صورتحال ایک بار پھر قابو میں ہوگی لہٰذا ہم انگلینڈ ، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سپر لیگ سیریز کی میزبانی کر سکتے ہیں۔

ہم 2021 کے موسم گرما میں اپنے میدانوں میں کرکٹ کے تمام شائقین کا خیرمقدم کرنا پسند کریں گے۔

Related Posts