کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کے تیسرے ریسلر کی فائنل تک رسائی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کامن ویلیتھ گیمز میں یسلنگ ایونٹ میں پاکستان کے تیسرے ریسلر شریف طاہر بھی فائنل میں پہنچ گئے، گولڈ میڈل کیلیے اُن کا سامنا بھارتی ریسلر نوین سے ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کے 74 کلوگرام ویٹ کیٹیگری کے سیمی فائنل میں شریف طاہر نے نیوزی لینڈ کے کوکول ہاکنس کو گیارہ صفر سے شکست دی اور فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

شریف طاہرکا اب فائنل میں بھارتی ریسلر نوین کے ساتھ فیصلہ کن میچ پاکستانی وقت کے مطابق  رات دس بجے کے قریب کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کے دو ریسلرز کی فائنل میں رسائی

ریسلنگ مقابلوں کے دوسرے اور آخری روز دو مزید قومی ریسلرز بھی سیمی فائنلز تک پہنچے۔ تاہم طیب رضا اور اسد علی کو سیمی  فائنلز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اب یہ دونوں برانز میڈلز کے لیے فائٹ کریں گے۔پہلے روز پاکستان نے ریسلنگ میں تین میٍڈلز جیتے تھے۔ انعام بٹ اور زمان انور نے سلور اور عنایت اللہ نے برانز میٍڈل اپنے نام کیاتھا۔

Related Posts