کراچی میں پاکستان کی پہلی میراتھن کا آغاز ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں پاکستان کی پہلی میراتھن کا آغاز ہوگیا
کراچی میں پاکستان کی پہلی میراتھن کا آغاز ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظور شدہ پاکستان میں پہلی میراتھن شروع ہوگئی، میراتھن میں خواتین، مرد اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کے لئے پہنچ گئی۔

ایتھلیٹس میراتھن شروع ہونے سے قبل سی ویو پر نشان پاکستان پہنچے، مردوخواتین اور بچوں سمیت شائقین کی بڑی تعداد بھی سی ویو پہنچ رہی ہے۔ جہاں لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پاکستان پہلی مرتبہ ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظور شدہ اور اُس کے قوانین کے تحت کراچی میراتھن میں فل میراتھن کا فاصلہ 42.2، ہاف میراتھن 21.1 کلومیٹر پر مشتمل ہوگی۔اس کے علاوہ ریلے ریس اور 5 کلومیٹر کی فن ریس میں بھی شہری بھاگیں گے۔

پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سُپر میراتھن کو براہ راست نشر کر رہا ہے،ایونٹ میں چار کیٹیگریز شامل ہونے کیلئے بچوں، بوڑھوں، جوانوں اور خواتین سمیت کراچی کے شہریوں کی بہت بڑی تعداد میں رجسٹریشن کروائی۔

Related Posts