پاکستانی نژاد امریکی بزنس ٹائیکون تنویر احمد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کو ٹیم مینجمنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے سبق قرار دیا ہے۔
امریکا میں کرکٹ کے فروغ میں فعال کردار ادا کرنے والے تنویر احمد نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پی سی بی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے 15 دن قبل کرکٹ ٹیم کو ٹیکساس بھیجنے کا مشورہ دیا تھا اور انہیں پریکٹس کے لیے زمینی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔
پاکستان اور امریکا کے درمیان میچ کے بعد ڈیلاس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اگر ان کے مشورے پر عمل کیا جاتا تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔
یاد رہے کہ امریکا نے اپنی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے دن کا لطف اٹھایا جب جمعرات کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو ایک شاندار سپر اوور میں شکست دی۔
کرکٹ میں نوآموز امریکاکے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست پر پوری دنیا میں کرکٹ شائقین حیران ہیں اور قومی کرکٹ ٹیم پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔