پاکستانی نوجوان کاشف سرمد امریکی ریاست کولوراڈو میں ڈپٹی شیرف بن گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پہلا پاکستانی نوجوان امریکی ریاست کولوراڈو کی ایڈم کاؤنٹی کا ڈپٹی شیرف (پولیس افسر) بن گیا۔

حیدرآباد کے نوجوان کاشف سرمد خالد نے امریکا میں محنت کر کے کامیابی حاصل کی۔ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد کاشف خالد کو کولوراڈو اسٹیٹ کی ایڈم کاؤنٹی میں ڈپٹی شیرف تعینات کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی کراچی سمیت مزید 9 نئے صوبے بنانے کی تجویز

کاشف خالد نے یونیورسٹی آف سندھ سے ایم اے کیا اور قانون کی ڈگری حاصل کی جبکہ امریکہ سے کرمنل جسٹس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

کاشف خالد نے 2012 میں کراچی میں بطور کرائم رپورٹر کام بھی کیا۔

وہ  10 سال قبل امریکا شفٹ ہوگئے تھے، جہاں اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھا اور کرمنل جسٹس میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد امریکی ریاست کولوراڈو میں پولیس آفیسر کی نوکری حاصل کی۔

Related Posts