کراچی: پاکستانی نوجوان سائنسدان یاسر صدیقی کی سربراہی میں ایک ٹیم کے تیارکردہ شمسی (سولر) سیل نے توانائی کی افادیت کے دو نئے ریکارڈ قائم کردیئے ۔
دھوپ سے بجلی کی وافر مقدار بنانے میں مدد ملے گی تو دوسری جانب ماحول دوست طریقے سے عالمی تپش (گلوبل وارمنگ)بھی کم کرنا ممکن ہوگا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے یاسر صدیقی اس وقت جنوبی کوریا کی جامعہ سائنس و ٹیکنالوجی میں کوریا انسٹی ٹیوٹ آف انرجی ریسرچ (کے آئی ای آر)سے وابستہ ہیں۔
انہوں نے بطور مرکزی سائنسداں، ایک بالکل نئے سولر سیل کی ڈیزائننگ اور تیاری کا مرکزی کام کیا ہے جسے کاپر انڈیئم سلفو سیلینائیڈ (سی آئی ایس ایس ای)کا نام دیا گیا۔
مزید پڑھیں:ٹوئٹر آمدن پر توجہ کم کرکے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم