پاکستانی قوم یک زبان ہو کر کشمیری بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔دفترِ خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan condemns expulsion of two diplomats by India

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم یک زبان ہو کر کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، کوئی انہیں اکیلا نہ سمجھے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ کشمیری عوام کے دکھ سکھ میں پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔ ان کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کا ساتھ حقِ خود ارادیت کے حصول تک دیں گے۔ پاکستان کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر 5 اگست کے اقدام سے واضح ہے کہ بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے ساتھ ساتھ اپنے ہی آئین کی بھی خلاف ورزی کی۔

یومِ یکجہتئ کشمیر کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے کشمیریت کے تصور کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔ بھارت کی بھول تھی کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد کو دبا سکتا ہے۔

خصوصی پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اپنے مذموم ارادوں میں بری طرح ناکام ہوا۔ بین الاقوامی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا نے اسے بھارت کی ہٹ دھرمی قرار دیا۔

مزید پڑھیں: کشمیر پر کرفیو بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔وزیر خارجہ

Related Posts