پاکستانی موسیقار سیال خان کا بھارت کے یوم آزادی پر قومی ترانے کا تحفہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی موسیقار سیال خان کا بھارت کے یوم آزادی پر قومی ترانے کا تحفہ
پاکستانی موسیقار سیال خان کا بھارت کے یوم آزادی پر قومی ترانے کا تحفہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے موسیقار سیال خان نے سرحد پار ایک ایسا تحفہ بھیجا ہے جو سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت رہا ہے۔ سیال خان نے رباب پر بھارتی قومی ترانہ بجاتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ یہ ویڈیو وائرل ہو چکی ہے اور ٹویٹر پر 10 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھی جاچکی ہے، جبکہ اس ویڈیو کو 59 ہزار لائکس مل چکے ہیں۔

یہ واضح رہے کہ رباب ایک ایسا موسیقی کا آلہ ہے، جس کی آواز بہت میٹھی ہوتی ہے، جو دل کو چھولیتی ہے، یہ پاکستان، افغانستان اور کشمیر میں کافی مقبول ہے۔

سیال خان نے ٹویٹ کیا، ”یہ ہے سرحد پار دیکھنے والوں کے لیے ایک تحفہ۔

انہوں نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا کہ ” یوم آزادی مبارک ہو، ہندوستان۔ میں نے ہندوستان کے قومی ترانے کو ہمارے درمیان امن، رواداری اور اچھے تعلقات کے لیے دوستی اور خیر سگالی کے نشان کے طور پر آزمایا،“۔

اس اقدام کو سرحد کے دونوں جانب کے لوگوں نے سراہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی ساز کی خوبصورتی کو سراہا۔

13 اگست کو سیال خان نے اپنے رباب پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا تھا۔

یہ رپورٹ لکھتے وقت ٹویٹر پر اس ویڈیو کو ایک ملین سے زیادہ ویوز، 59 ہزار لائیکس اور 1100 سے زیادہ کمنٹسمل چکے ہیں۔

Related Posts