پاکستانی شائقین نے ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کے تنگ اورمختصر لباس پر اعتراض اٹھادیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بہت اداکاری ہوگئی، ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے پڑھائی مکمل کرنے کی ٹھان لی
بہت اداکاری ہوگئی، ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے پڑھائی مکمل کرنے کی ٹھان لی

کراچی: شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ایسرا بلجیک نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔

معروف اداکارہ کی تصاویر وائرل ہونے پر مداحوں کی طرف سے ملا جلا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، انسٹا گرام پر ڈالی گئی تصاویر میں اداکارہ گلابی اور پیلے رنگ کی پرت والی شرٹ میں خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

ایسرا بلجیک کے بیشتر مداحوں نے نئی تصاویر کو پسند کیا لیکن کچھ دیگر لوگوں نے انہیں مختصر اور سخت لباس نہ پہننے کا مشورہ دیا۔

ان کے ایک مداح نے لکھاکہ چھوٹے کپڑے مت پہنیں۔ایک اور پرستار نے کہاکہ تنگ کپڑے نہ پہنو۔

ایک مداح نے ان الفاظ کے ساتھ اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کی کہ کیا آپ کسی کو خوبصورت ہونے سے روک سکتے ہو؟ ۔ایک اور مداح نے لکھا کہ آپ کا دوپٹہ کہاں ہے؟

واضح رہے کہ پاکستان میں ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی کامیابی کے بعد ترک اداکاروں کو پاکستان میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے جبکہ حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنیوالی ایسرا بلجیک ان دنوں پاکستان میں مختلف برانڈز کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:اداکارہ نرگس ایسرا بلجیک سے مقابلے کیلئے میدان میں آگئی

اداکارہ ایسرا بلجیک کے حوالے سے اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا پر عجیب و غریب تبصرے سامنے آچکے ہیں جن پر خود اداکارہ ایسرا بلجیک نے شدید ناراضگی کا اظہار بھی کیا تھا تاہم اس کے باوجود پاکستان مداح ان کی ذاتی زندگی پر رائے دینے سے گریز نہیں کرتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic) on

Related Posts