پاکستانی جوڑے نے دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی کر لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی جوڑے نے دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی کر لی
پاکستانی جوڑے نے دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی کر لی

لاہور میں مقیم احمد عزیر اور انعم عزیر نیپال میں دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کرنے والا پہلا پاکستانی جوڑا بن گئے ہیں۔

سیون سمٹ ٹریک کی جانب سے سابق ٹوئٹر Xپر اعلان کیا گیا کہ احمد اور انعم نے آج صبح (24 ستمبرکو) 8 ہزار 163 میٹر دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی مناسلو سر کر لی ہے۔

جوڑے کو ٹوئٹ میں مبارک دیتے ہوئے کہا گیا کہ احمد اور انعم عزیر پہلے پاکستانی میاں بیوی ہے جس نے ایک ساتھ 8 ہزار سے زائد بلند چوٹی سر کی ہے۔

نوجوان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے احمد اور انعم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ احمد اور انعم عزیر آپ دونوں نے کر دکھایا، یہ واقعی ایک شاندار کامیابی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

دونوں کوہ پیماؤں نے بدھ کو کیمپ 3سے اپنی چوٹی سر کرنے کی کوشش شروع کی تھی۔

Related Posts