کے پی کے ضلع دیر بالا کے علاقے عشیری درہ سے 53 برس قبل لاپتہ ہونے والا شخص سوشل میڈیا کے ذریعے گھر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔
لاپتہ ہونے والا ممتاز خان عرف ملتانے 1971ء میں ایران چلا گیا تھا، چند دن پہلے سوشل میڈیا پر رشتہ داروں سے رابطہ قائم ہوا، ممتاز خان کے گھر پہنچنے پر پورے گاؤں میں جشن کا سماں تھا۔
53 سال بعد گھر لوٹنے پر رشتہ داروں نے سہرے پہنائے جبکہ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد مبارکباد دینے رشتہ داروں کے پاس پہنچ گئی۔
اس موقع پر ممتاز خان نے بتایا کہ حقیقت میں گھر اور رشتہ داروں کو بھول گیا تھا، واپس گھر پہنچ کر دیکھا تو سب کچھ بدل گیا ہے۔