مانچسٹر کی رونق میں اضافہ، پاکستانی فنکاروں کا میلہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مانچسٹر کی رونق میں اضافہ، پاکستانی فنکاروں کا میلہ!
مانچسٹر کی رونق میں اضافہ، پاکستانی فنکاروں کا میلہ!

مانچسٹر: جھلملاتے جگمگاتے شہر مانچسٹر کی رونق میں اس وقت اضافہ دیکھنے میں آیا جب کشمیر کی جانب سے پیش کئے جانے والے بسکونی چاکلیٹو پانچویں بین الاقوامی پاکستان پر اسٹیج ایوارڈ (آئیپا) نے اپنی پروقار تقریب منعقد کی۔ پاکستانی تفریحی دنیا کے ٹیلنٹ‘ گلیمر اور کامیابیوں کے اعتراف میں منعقد کئے جانے والے یہ پانچویں ایوارڈز بھی ہر اعتبار سے شاندار اور رنگارنگ ایوارڈز تھے جنہوں نے چار کامیاب ایڈیشنز کے بعد آئیپا کے سفر کا پانچواں سنگ میل عبور کیا۔

آئیپا کا ریڈ کارپٹ خوبصورت ملبوسات میں ملبوس مشہور ومعروف شخصیات کی کہکشاں سے سجا ہوا تھا۔ ایوارڈ کی تقریب کے جگمگاتے ستاروں کی فہرست میں عتیقہ اوڈھو، احسن خان، حمائمہ ملک، علی رحمن، کومل میر، یشماگل، حبا بخاری، احمد علی بٹ، اظفر رحمن، منشا پاشا، امر خان، عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، نازش جہانگیر، ہانیہ عامر، شیراز اُپل، مہوش حیات، شہریار منور صدیقی، عائشہ عمراور سیدہ طوبیٰ انور سمیت بہت سے دیگر نام شامل تھے ۔ کشمیر کی جانب سے پیش کئے جانے والے بسکونی چاکلیٹو پانچویں انٹرنیشنل پاکستان پراسٹیج ایوارڈز 2023 نے اس سال بھی سب سے زیادہ گلیمرس ایونٹ کے طور پر اپنی روایت برقرار رکھی ۔

اس خوبصورت شام کا آغاز پاکستان اور برطانیہ کے قومی ترانوں سے کیا گیا، حاضرین نے پورے احترام سے ترانے سنے اور ساتھ دہرائے۔ ایوارڈز کی یہ تقریب دلکش پرفارمنسز، دل میں اتر جانے والی تقاریر اور تفریحی لمحات سے سجی ہوئی تھی اور یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ مانچسٹرکی فضاﺅں میں کشمیر کی جانب سے پیش کئے جانے والے بسکونی چاکلیٹو پانچویں انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز نے چار چاند لگادیئے۔

ایوارڈز کی ستاروں بھری شام کا آغاز تقریب کی پہلی میزبان جوڑی اظفر رحمن اور حبا بخاری نے کیا ۔میزبانو ں نے آئیپا کے منتظمین علی ملک اور مختار چوہان کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں دعوت خطاب دی، مدعوین نے اپنی مختصر مگر جامع تقاریر میں ایوارڈز کے حوالے سے مانچسٹر کے لوگوں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

IPPA AWARDS CEREMONY

تقریب میں پیش کیا جانے والا پہلا ایوارڈ “بیسٹ کامیڈی ویب سیریز او ٹی ٹی” کا تھا جسے پیش کرنے کے لیے افضل خان (ایم پی اینڈ شیڈو منسٹر) اسٹیج پر تشریف لائے ، ایوارڈ کی فاتح ماہم رضا قرار پائیں۔ اس شام کا دوسرا ایوارڈ “بیسٹ رائزنگ اسٹار آف دی ائیر” کا تھا جو ایمان فاطمہ کو دیا گیا‘ انہوں نے یہ ایوارڈ انصب رضوان (ریمٹ چوائس کے سی ای او) اور معروف گلوکار شیراز اپل سے وصول پایا۔

تقریب کا تیسرا ایوارڈ “بیسٹ ڈیزائنرآف دی ائیر” کا تھا ‘نمرہ جیکب اس ایوارڈ کی فاتح قرار پائیں اور انہیں یہ ایوارڈ سرفراز شفقت (ایم ڈی اور کنگسمین ہیلتھ کیئر گروپ کے بانی) اور ڈاکٹر سلمان شاہد (ڈائریکٹر اور کنگسمین ہولڈنگز لمیٹڈ کے شریک بانی) نے پیش کیا نمرہ جیکب کا ایوارڈ زاہد خان وصول کیا۔


اس موقع پر امر خان اور عائشہ عمر نے اپنی شاندار پرفارمنس پیش کرکے ناظرین کو خوب محظوظ کرتے ہوئے انہیں اپنے ہمراہ جھومنے پر مجبور کردیا۔یہ پرفارمنس کشمیر کوکنگ آئل اور بناسپتی کی جانب سے حاضرین تک پہنچائی گئی۔

اس شاندار پرفارمنس کے بعد اسٹیج کی ذمہ داری احمد علی بٹ اور منشا پاشا نے سنبھال لی۔ اگلا ایوارڈ “بیسٹ ماڈل آف دی ائیر کا تھا جسے حمائمہ ملک اور فاطمہ احمد (سی ای او کارا میک اپ اکیڈمی) نے متعارف کرایا اور فاتح قرار پائیں نمرہ جیکب۔ اس کے بعد ” بیسٹ سوشل میڈیا سنسیشن ” کے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا اس ایوارڈ کو پیش کرنے کے لئے اورنگزیب خان (کبانا کے بانی اور سی ای او) اور حمائمہ ملک کو مدعو کیا گیا۔

اس ایوارڈ کے حقدار قرار پائے عائشہ عمر .ہرگزرتے ہوئے ایوارڈ کے ساتھ حاضرین کے جوش و خروش میں بھی اضافہ ہوتا نظر آرہا تھا۔ ایوارڈ کی اگلی کیٹیگری ” بیسٹ ڈیبیوٹنٹ آف دی ائیر ” کی تھی جو علی ملک اورطوبی انور سے امرخان نے وصول کیا۔ اگلا ایوارڈ “آئیپا سنگر آف دی ائیر”کا تھا ‘جسے پیش کرنے کے لئے مختار چوہان احمد اور یشما گل اسٹیج پر آئے ‘ انہوں نے یہ ایوارڈ شیراز اپل کو پیش کیا۔بسکونی چاکلیٹو کی جانب سے علی رحمن اور کومل میر نے اسٹیج پر اپنی پرفارمنس کے وہ رنگ بکھیرے کہ حاضرین دنگ رہ گئے۔

رات اپنے پورے عرو ج پر تھی اسٹیج کی ذمہ داری منشا پاشا اور حبا بخاری سنبھال کر اپنی میزبانی کے جوہر دکھارہی تھیں انہوں نے “آئیپا اسٹائل آئیکون آف دی ائیر ” کی کیٹیگری کا اعلان کیا‘ یہ ایوارڈ دینے کے لئے ایزی ای منی ڈیجیٹل بینکنگ مانچسٹر کے سی ای او عرفان ملک اور ثمینہ ہمایوں سعید کو مدعو کیا گیا یہ ایوارڈ عائشہ عمر اورعلی رحمن خان نے حاصل کئے۔

“آئیپا اسٹار آف دی ایئر میل ” ایوارڈ کے اعلان کے ساتھ ہی حاضرین میںفاتح کا نام جاننے کے لیے بے چینی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔اس ایوارڈ کو پیش کرنے کے لئے ایٹین بائی اورا کی مینیجر پی آر اینڈ کمیونیکیشن رابعہ جاوید اور اداکار احسن خان اسٹیج پر آئے‘یہ ایوارڈ شہریار منور صدیقی نے حاصل کیا۔یہ صورت حال”آئیپا اسٹار آف دی ایئر فی میل” کے اعلان کے وقت بھی دیکھنے میں آئی جوحمائمہ ملک نے وہاب ریاض اور عائشہ عمر سے وصول پایا۔

وہ ایوارڈ جس کے تمام لوگ بے چینی سے منتظر تھے “لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” تھا، یہ ایوارڈ انڈسٹری کے دو نامور ستاروں ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی اور معروف اداکارہمایوں سعیدنے عتیقہ اوڈھو کو پیش کیا ۔ ایوارڈ کی یہ تقریب کو کوکی کانسیپٹس کے شاندار فیشن شو اور شیراز اپل کی انتہائی مسحور کن پرفارمنس کے ساتھ جاری رہی۔

ایوارڈز کی ڈرامہ کیٹیگریز کے سلسلے کو منشا پاشا اور احمد بٹ نے اپنے ہلکے پھلکے اور دلچسپ انداز میں آگے بڑھایا ‘اس حصے میں کئی ایوارڈز پیش کئے گئے، ” بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر ڈرامہ سیریل” کا ایوارڈسیف حسن اور کومل میر نے ڈرامہ سیریل سنگ ماہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سمعیہ ممتاز کو پیش کیا۔ “بیسٹ آن اسکرین کپل ڈرامہ سیریل” کا ایوارڈ کین اولیو کوکنگ آئل کے سی ای او عثمان الٰہی ملک اور کومل میر نے انتہائی مقبول جوڑی حبا بخاری اور احسن خان کو پیش کیا۔

“بیسٹ ڈائریکٹر ٹی وی ڈرامہ سیریل” کا ایوارڈ مومنہ درید نے سیف حسن کو پیش کیا۔ انتہائی متوقع “بیسٹ ڈرامہ سیریل” کے ایوارڈ کی نقاب کشائی عتیقہ اوڈھو نے کی اور فاتح ڈرامہ سیریل صنف آہن قرار پایا۔

“بیسٹ ایکٹر فی میل ڈرامہ سیریل” کا ایوارڈ بسکونی کے سی او او محمد صابرگوڈیل اور مہوش حیات نے پیش کیا‘ جس کی حقدار ہانیہ عامر قرار پائیں۔ “بیسٹ ایکٹر میل” کا ایوارڈ پیش کیا شہلا اصغر‘گروپ برانڈ منیجر‘انوشہ خان‘برانڈ منیجر اور مہوش حیات نے ۔ ایوارڈ کی اس کیٹیگری کے فاتح تھے احسن خان۔ایوارڈ یافتگان نے پروقاراور پرجوش انداز میں اپنے ایوارڈز وصول کئے۔ تقریب کا یہ سلسلہ حمائمہ ملک اور احسن خان کی شاندار پرفارمنس کے ساتھ جاری رہا۔

تقریب خوبصورتی سے رواں دواں تھی‘ اس مسحور کن رات کی آخری میزبان جوڑی اظفر رحمن اور حبا بخاری نے اسٹیج سنبھالا۔حاضرین نہایت بے صبری سے فلم کی کیٹیگری کے ایوارڈز کے منتظر تھے۔ ان کا یہ صبر “بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر فلم” کی کیٹیگری کے اعلان پر ختم ہوا ‘ علی رحمن نے ایوارڈ کا اعلان کیا جس کے فاتح سہیل احمد قرار پائے جنہیں “لندن نہیں جاوں گا ” میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔

اس کے بعد کی دو کیٹیگریز کے ایوارڈ ز شہریار منور صدیقی اور ہانیہ عامر نے پیش کئے۔پہلی کیٹیگری “بیسٹ ڈائریکٹر فلم”کی تھی جس کے فاتح احتشام الدین تھے ‘جنہیں ان کی فلم “دم مستم”کے لئے منتخب کیا گیا جب کہ اس جوڑی نے”بیسٹ فلم”کا ایوارڈ “لندن نہیں جاﺅں گا”کو پیش کیا۔

“بیسٹ ایکٹر فی میل فلم” کا ایوارڈ میاں شہزاد خالد‘گروپ ڈائریکٹر یونائیٹڈ انڈسٹریز لمیٹڈ اوراداکار عدنان صدیقی نے مہوش حیات کو پیش کیا۔ اگلا انتہائی متوقع ایوارڈ “بیسٹ ایکٹر میل فلم” کے لئے تھاجسے یونائیٹڈ انڈسٹریز لمیٹڈ کے ہیڈ آف مارکیٹنگ عمر احمد‘یونائیٹڈ انڈسٹریز لمیٹڈ کی برانڈ مینیجر علینہ لودھی اوراداکارہ امر خان نے پیش کیا ۔ اس ایوارڈ کے حقدار ہمایوں سعید قرار پائے ۔

ان ایوارڈز کے ساتھ ہی آئیپا کی جانب سے پاکستانی تفریحی صنعت کی بے پناہ صلاحیتوں اور تخلیقی کاوشوں کے اعتراف کے لئے منعقدہ یہ جگمگاتی شام اپنے اختتام کو پہنچی۔

اس شام کو کشمیر نے بسکونی چاکلیٹو کے اشتراک سے پیش کیا ۔ انٹرنیشنل پاکستان پراسٹیج ایوارڈز وہ ایوارڈز ہیں جو پاکستان میں مسلسل ترقی پذیر تفریحی صنعت‘ سرحدوں کو عبور کرنے اوراپنے فن کے ذریعے دنیا بھر کے سامعین کو مسحور کرنے کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔

اپنے آغاز سے ہی آئیپا ایوارڈز کی پی آر‘ کوآرڈینیشن اور مینجمنٹ اسٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس کی ذمہ داری ہے‘ جب کہ ایوارڈز کا آفیشل میڈیا پارٹنر ہم ٹی وی ہے ۔

Related Posts