پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی، سیریز برابر

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی، سیریز برابر
پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی، سیریز برابر

قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں میزبان ٹیم کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے سیریز برابر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں رات گئے زبردست مقابلہ کرنے کے بعد 5 رنز سے شکست دی جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز 1، 1 سے برابر ہو گئی ہے۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر  پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 20 اوورز کے دوران 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے تاہم  میزبان ٹیم  مقررہ اوورز کے دوران ہدف پورا کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

میزبان کرکٹ ٹیم نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے ۔پاکستان کے محمد حفیظ 52 گیندوں پر 86 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ حفیظ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

دوسرے نمبر پر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میں شریک ہونے والے حیدر علی نے صرف 33 گیندوں پر 54 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم 18 گیندوں پر 21 رنز بنا سکے۔

حیدر علی اور محمد حفیظ کی نصف سنچری نے پاکستان کو میچ جیتنے میں مدد دی۔ فخر زمان صرف 1 رن بنا سکے جبکہ محمد حفیظ کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ مسلسل تیسری نصف سنچری ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے کرس جارڈن نے 29 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ،معین علی اور ٹام کرن نے ایک ایک پاکستانی کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی تاہم انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان مستقبل میں اچھے کپتان بن سکتے ہیں۔راشد لطیف

Related Posts