پاکستان نے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں 5 گولڈ میڈل جیت لیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

RADIO PAKISTAN

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اسکواش ٹیم نے آسٹریلیا جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2024 میں طلائی اور کانسی کے تمغے جیت کر غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

البرٹ پارک، وکٹوریہ کے میلبورن اسپورٹس اینڈ ایکواٹک سینٹر میں منعقدہ ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی پورے ٹورنامنٹ میں کورٹس پر حاوی رہے اور اختتام فائنل کے روز شاندار فتوحات پر ہوا۔

بوائز انڈر 13 میں پاکستان کے حذیفہ شاہد نےآسٹریلیا کے گینگ ہنگ یو کو 3-0 سے شکست دی۔ انڈر 15 بوائز میں پاکستان کے یحییٰ خان نے آسٹریلیا کے ہنری کراس کو 3-0 سے شکست دی۔ بوائز انڈر 17 میں پاکستان کے ابراہیم زیب نے نیوزی لینڈ کے بروڈی بینیٹ کے خلاف 3-0 سے فتح حاصل کی۔

گرلز انڈر 13 میں پاکستان کی ماہ نور علی نے ملائیشیا کی ایملی سینئر کو 3-0 سے مات دی۔ گرلز انڈر 17 میں پاکستان کی مہوش نے ملائیشیا کی ایرن وائلی کو 3-2 سے شکست دی۔

ہرمس علی راجہ نے انڈر 11 کیٹیگری میں، فواد خان نے انڈر 13 اور اذان علی خان نے انڈر 15 کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کرکے چیمپئن شپ میں پاکستان کی کامیابی کو مزید اجاگر کیا۔

Related Posts