روسی توانائی کی خریداری پر پاکستان دوست ممالک کی کرنسی میں ادائیگی کریگا، روسی وزیرِ توانائی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: روسی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ توانائی کی خریداری پر پاکستان دوست ممالک کی کرنسی میں ادائیگیاں کرے گا۔

رائٹرز کے مطابق پاکستان میں بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں موجود روسی وزیرتوانائی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مارچ کے آخر میں پاکستان کو خام تیل کی ایکسپورٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روسی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تیل و گیس کی ادائیگیوں کے میکنزم پر بات ہوئی ہے، ادائیگیاں کسی بھی دوست ملک کی کرنسی میں ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیل و گیس کی تجارت سے متعلق اسٹرکچر کو مارچ میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

اقوامِ متحدہ کی قراردادیں کاغذ کے سوا کچھ نہیں ہیں، وزیرِ خارجہ

معلوم رہے کہ پاکستان اور روس کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ روس سے سستا تیل اور ایل این جی خریداری کے معاملے پر پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے درمیان آخری روز کا وزارتی سطح کا اجلاس ہوا۔

پاکستانی وفد کی صدارت وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے جبکہ روس کے وفد کی نمائندگی روس کے وزیر توانائی نے کی۔

Related Posts