پاکستان کی مودی کو وارننگ ۔۔۔

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر امودی کسی غلط فہمی میں نہ رہنا، پاکستان پرحملہ تمہاری آخری غلطی ہوگی، عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فوج منجھی ہوئی ہے۔ پاکستان میں کوئی موت سے نہیں ڈرتا، ہم تمہارا مقابلہ کرکے دکھائیں گے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے بھارت کی طرف سے غیرذمہ دارانہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز بیانات کوخطے کے امن کےلئے نقصان دہ قراردیاہے۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کو دبا نہیں سکتی جبکہ افواج پاکستان بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیارہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو پیشکش کی تھی کہ قیام امن کیلئے بھارت ایک قدم آگے بڑھائے گا تو پاکستان دو قدم آگے بڑھائے گا۔طاقت کے نشے میں چور بھارت بھارتی وزیر اعظم دھمکیاں دینے سے باز نہیں آرہے، بھارت نے بزور طاقت کشمیر کو ایک وسیع قید خانے میں تبدیل کر دیا ہے،کنٹرول لائن پر آئے روز گولہ باری سے بے گناہ شہریوں کو شہید کرتا ہے ۔

ملک میں ہندو بالادستی کیلئے متنازعہ اقدامات کے باعث ایک طرف بھارت خود اپنی ا ندرونی کشمکش پر قابوپانے سے قاصر نظر آتاہے تو دوسری جانب کشمیر کا مسئلہ دونوں ملکوں کے مابین جنگ کا باعث بن سکتا ہے، بھارت نے کشمیر میں بیٹھ کرآبی دہشت گردی کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے، پانی ڈیموں میں ذخیرہ کر کے پاکستان کو بنجر بنانے کی کوشش میں مصروف ہے ۔

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا دعویٰ ہے کہ انڈیا کسی بھی نئی جنگ میں پاکستان کو 10 سے بھی کم دنوں میں ’خاک چٹا‘ سکتا ہے۔پاکستان خطے میںامن چاہتا ہے تاہم بھارت کو کسی بھی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے کیونکہ کولڈ اسٹارٹ ہو یا ہاٹ اسٹارٹ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان ہر طرح بھارت کو پچھاڑنے کے لئے بھی تیار ہے ۔بھارت ایک مکار اور عیار دشمن ہے اس لئے پاکستان نے اپنے دفاع کیلئے ہر لحاظ سے تیاری مکمل رکھی ہے ۔

نریندرامودی کی پاکستان کو دھمکیاں ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتی ہیں جس سے بڑے پیمانے پر خونریزی کے اثرات پوری دنیا پر ہونگے ، اقوام عالم بھارت کے جارحانہ عزائم اور جنگ کی دھمکیوں کو روکنے کیلئے کردار اداکریں اس سے پہلے کے بہت دیر ہوجائے۔

Related Posts