پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ نے بہترین کارگردگی پر ٹاپ امپلائیر کا ایوارڈ جیت لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : ٹاپ امپلائیرز انسٹیٹیوٹ کی جانب سے پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کو بہترین کارگردگی پر ٹاپ امپلائیر سرٹیفکیٹ 2020سے نوازا گیا۔ پی ٹی سی نے مسلسل دوسری بار یہ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

ڈائیریکٹر ایچ آر پی ٹی سی وقاص خان نے سنگا پور میں منعقدہ تقریب یہ ایوارڈ وصول کیا۔ وقاص خان کا کہنا تھا کہ یہ موقع ہمارے لیے با عث فخر ہے۔ ہم نے عالمی معیار کے ٹیلینٹ کو اجاگر کیا اور اپنے اسٹاف کے لیے ایسی فضاء قائم کی جس سے انہیں مزید آگے بڑھنے کا موقع مل سکے۔

ایک آزادادارے کی جانب سے اس عزم کو سراہا جانا اس امر کی تصدیق ہے کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ٹاپ امپلائیرز انسٹیٹیوٹ کے سی ای او، ڈیوڈ پلنک نے اس موقعے پر کہا کہ ایوارڈ یافتہ کمپنیاں ملازمین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے ایک روشن مثال ہیں۔

مزید پڑھیں:اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز وزارت پیٹرولیم کو بھیجوا دیں

پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹد کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر، عثمان ظہور نے اس موقعے پر کہا: میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کومسلسل دوسری بار یہ ایوارڈدیے جانے پر انتہائی خوش ہوں۔

یہ ایوارڈ ان تمام ملازمین کوجاتا ہے جنہوں نے کمپنی میں بہتر ماحول کو یقینی بنانے کے لیے لگن سے کم کیا۔ ملازمین ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں اور ان ہی سے ہم مزید کامیاب ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امپلائیر سرٹیفکیٹ 2020 اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم بہترین پیپلز پریکٹسز اپنانے والی عالمی کمیونٹی کا حصہ ہیں۔ اس موقعے پر اپنے تمام ملازمین کا مشکور ہوں جو ہر روز اپنے جذبے اور لگن سے کمپنی کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔

Related Posts