قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ واش سے بچنے کیلئے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلے گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ واش سے بچنے کیلئے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلے گی
قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ واش سے بچنے کیلئے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلے گی

قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ واش سے بچنے کیلئے سیریز کا  تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 2 میچز جیت کر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکی ہے جبکہ آج کھیلے جانے والے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کو کم از کم 1 بار جیت کر وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ وہاب ریاض، خوشدل شاہ اور عبداللہ شفیق کو تیسرے میچ سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے جبکہ سیریز میں نیوزی لینڈ کو فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اب پہلے ٹیسٹ سے بھی باہر ہو گئے۔

کپتان بابر اعظم کی جگہ محمد رضوان میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پہلے ٹیسٹ سے بھی باہر

Related Posts