بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پہلے ٹیسٹ سے بھی باہر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پہلے ٹیسٹ سے بھی باہر
بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پہلے ٹیسٹ سے بھی باہر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کرائسٹ چرچ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اب پہلے ٹیسٹ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کی جگہ محمد رضوان میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ ساتھ کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین امام الحق بھی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوسکیں گے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق عمران بٹ کو متبادل کھلاڑی کے طور پر 17 رکنی قومی کرکٹ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

محمد رضوان ہفتے کے روز شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہوگا۔

Image

کپتان محمد رضوان ٹیسٹ فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے 33ویں کپتان ہوں گے، ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے پر مایوسی ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ناکامی پسِ پشت ڈال کر ٹیسٹ سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم فریکچر کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز سے آؤٹ ہو گئے جبکہ اوپنر امام الحق بھی زخمی ہو کرسیریز سے دستبردار ہو گئے۔

کپتان بابر اعظم نیٹ 8 روز قبل صبح کے وقت کرکٹ سیشن میں پریکٹس کر رہے تھے کہ اِس دوران انگوٹھے میں فریکچر ہوگیا جس کے نتیجے میں انہیں سیریز سے آؤٹ ہونا پڑا۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف کرکٹ سیریز سے آؤٹ، امام الحق بھی باہر

Related Posts